توقعات سے کہیں بڑھ کر بجلی کے بل آنے پر مختلف شہروں میں عوام نے آج بھی احتجاج کیا۔
لاہور میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
ادھر نوشہرہ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔
رسالپور میں تاجروں نے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاجاً دکانوں کو تالے لگا دیے۔
احتجاج کے باعث نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ سرگودھا، کمالیہ، چونیاں اور رحیم یار خان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
Comments are closed.