بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

توشہ خانہ کیس کی سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

چیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں آج بھی جج ہمایوں دلاور اور وکیل خواجہ حارث کے درمیان تکرار ہوگئی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.