اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی

 توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی سامنے آگئی، ہمایوں دلاور نئی عدالت میں ٹرانسفر سے قبل جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ کے جج تعینات تھے۔

سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور یکم اپریل 2022 سے 13 اپریل2023 تک عدالت برائے صنفی امتیاز میں تعینات رہے، جج ہمایوں دلاور نے ایک سال میں 1322 کیسز کی سماعت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

دستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو کیسز کے حوالے سے 1235 پوائنٹس کا ہدف ملا، جج ہمایوں دلاور نے کیسز کی سماعت اور فیصلوں سے 1717 پوائنٹس حاصل کیے، جج ہمایوں دلاور نے 114 ٹرائل اسٹیج میں داخل کیسز کے فیصلے کیے۔

ایک سال میں جج ہمایوں دلاور نے7 مجرمان کو سزائے موت سنائی، ایک سال میں جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ میں11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں مشہور کیسز میں فرشتہ بی بی قتل کیس شامل ہے، جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی گارڈ کی سوئیڈش خاتون سے زیادتی کیس کا بھی فیصلہ سنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.