چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے دونوں گواہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔
گزشتہ روز دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے تھے۔
Comments are closed.