جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا، ذرائع

 توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، نیب نے بشریٰ بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا۔

بشریٰ بی بی اپنےشوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.