بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے عدالت کے سوالات

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے عدالت نے سوالات کیے۔

 عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کو سنا اور سمجھا؟ آپ کی اپنے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی کیلئے دائر شکایت پر کیا رائے ہے؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے دوران صحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

 پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کیا گیا کہ اسپیکر کی جانب سے آرٹیکل 63/2 کے تحت الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ نے 2018 سے 2021 تک کے توشہ خانہ تحائف اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا، اس پر کیا کہیں گے؟

عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے 19-2018 میں حاصل کیے گئے تحائف بیچنے، 58 ملین روپے حاصل کرنے کا اعتراف کیا، اس پر کیا کہیں گے؟ آپ نے 20-2019 میں توشہ خانہ تحائف کسی اور کو تحفے میں دینے کا بتایا اور اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، کیا کہیں گے؟

پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سال 21-2020 میں حاصل تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر کیے، اس پر کیا کہیں گے؟ استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 19-2018 میں حاصل 4 تحائف کو ظاہر نہیں کیا، جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟

عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 20-2019 میں حاصل 3 تحائف کو ظاہر نہیں کیا، جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟ 

استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 21-2020 میں حاصل 5 تحائف کو ظاہر  نہیں کیا، جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟

پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سال 19-2018 میں بیچنے والے تحائف کے خریداروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، کیا کہیں گے؟

2019-20 کے تحائف آپ نے کس کو تحفے میں دیے، تفصیلات نہیں بتائیں، کیا کہیں گے؟

2018-19 میں وصول تحائف کی مالیت 107 ملین روپے تھی، آپ نے 21.5 ملین روپے جمع کروائے، کیا کہیں گے؟

عدالت کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ نے 22 جنوری 2019 کو تحائف کا چالان جمع کروایا، بینک اکاؤنٹ میں صرف 30 ملین روپے تھے، کیا کہیں گے؟

2018-19 کے تحائف کے عوض ملنے والے 58 ملین روپے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئے، کیا کہیں گے؟ آپ نے اس معاملے میں جھوٹا بیان دیا، اس حوالے سے کیا کہیں گے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.