توشہ خانہ کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو آج کمرۂ عدالت میں سنائی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو عدالت میں سنائی، اس وقت عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
مبینہ آڈیو میں عطا تارڑ کہتے ہیں کہ کل دس بجے میرے دفتر سب جمع ہوں، ہماری عدالت میں حاضری ہونی چاہیے، میں لاہور کے دوستوں سے بھی درخواست کروں گا کہ دو تین روز توجہ دیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حاضری زیادہ ہوتی یے، وہ بدمعاشی کرتے ہیں، ہماری حاضری عدالت میں زیادہ ہونی چاہیے۔
مبینہ آڈیو میں عطا تارڑ نے کہا کہ کل میرے دفتر میں اکٹھے ہو کر جوڈیشل کمپلیکس نکلیں گے، عدالت میں کل اکٹھے داخل ہو کر اپنی حاضری دکھانی چاہیے، صحافیوں سے بھی گزارش ہے کہ آپ بھی معاونت کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بدمعاشوں کی طرح دندناتے ہیں اور ہمارے 2 لوگ ہوتے ہیں، ابھی ہم حکومت میں ہیں تو یہ حالات ہیں۔
Comments are closed.