جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، بانی پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی تھی، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔

نیب کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عبوری ضمانت پر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.