بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توشہ خانہ کیس فیصلے سے متعلق پرویز خٹک کی آڈیو وائرل

تحریکِ انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا آج فیصلہ آنے سے متعلق ایک آڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اس آڈیو میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا آڈیو میں کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نااہل ہوں گے؟ کیس عدالت بھیجا جائے گا یا ختم ہو جائے گا؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر ضلعی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔

اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا اس آڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے پر انتشار پھیلانے کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.