جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

توشہ خانہ کیس: عمران خان کل ذاتی حیثیت میں سیشن کورٹ میں طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے کل عدالت طلب کیا ہے۔

عمران خان کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیشن عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.