جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

توشہ خانہ کیس: شبلی فراز، فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو دلائل سے روک دیا

اسلام آباد کی عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وارنٹِ منسوخی کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنے ہی وکیل کو دلائل سے روک دیا۔

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماعت کے دوران دلائل دینے کی کوشش کی۔

شبلی فراز اور فیصل چوہدری نے وکیل شیر افضل مروت کو بات کرنے سے روک دیا۔

لاء آفیسر نے عدالت سے سماعت میں ڈھائی بجے تک وقفہ کرنے، عمران خان کے وکیل نے وارنٹِ گرفتاری کے فیصلے اور انڈر ٹیکنگ کی درخواست پر نظرِ ثانی کی استدعا کر دی۔

وکیل شیر افضل مروت کو دلائل کے دوران خاموش کروا دیا گیا۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں دلائل نہیں دیتا اور کمرۂ عدالت سے باہر نکل گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.