جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے

معروف قانون دان خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق کچھ وکلاء نے خواجہ حارث کو کہا آپ بینچ پر اعتراض نہ اٹھائیں مگر ہمیں اجازت دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.