
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری کی جانب سے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے ہیں۔
عدالت نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے کل طلب کر رکھا ہے۔
سیشن عدالت کل توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.