پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے وکلاء کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔
احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں آج یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی حاضری لگا کر احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کیس میں حاضری لگائی۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر افنان اللّٰہ اور لیگی رہنما نہال ہاشمی بھی احتساب عدالت پہنچ گئے۔
Comments are closed.