توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آیا تو عمران خان نے غیر ملکی تحائف بیچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا تحفہ میری مرضی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی تقریروں میں کہا کہ تحفے بیچ کر جو پیسے ملے اس سے گھر کے باہر سڑک بنوا دی، مگر الیکشن کمیشن کو تحریری جواب دینے کا وقت آیا تو سڑک کا ذکر گول کرگئے۔
جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کچا چٹھا کھول کر نئے سوال اٹھادیے۔
شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے اپنی تقریر میں جھوٹ بولا یا تحریری جواب میں جھوٹ بولا؟
سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ کیا وہ اپنے اثاثے چھپانے کی کوشش کر رہے تھے؟
Comments are closed.