اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل 30 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست بھی سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اپیل پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کیا تھا۔
Comments are closed.