جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

توشہ خانہ: سابق وزیراعظم سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق عدالت میں پیشی پر تیار

توشہ خانہ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس کیس میں گواہی کے لیے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کے مشیر شہزاد اکبر جانتے تھے کہ وہ گھڑیوں کے شوقین ہیں۔

عمر فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے رابطہ کیا اور فرح گوگی یہ گھڑی لے کر ان کے پاس آئيں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تصدیق کےلیے متعلقہ برانڈ کے شو روم سے رابطہ کیا تو وہاں سے پتا چلا کہ یہ اصلی گھڑی ہے جو سعودی فرماں روا نے آرڈر پر بنوائی تھی۔

قیمت کے سوال پر عمر فارق نے بتایا کہ ایسے ماڈل انمول ہوتے ہيں اور کمپنی کے اسٹاف کو بھی ایسی گھڑیوں تک رسائی نہیں ہوتی۔

جرگہ ٹیم نے عمر فاروق ظہور کی گفتگو کے حوالے سے مؤقف جاننے کےلیے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، فرح گوگی، شبلی فراز اور شہزاد اکبر سے رابطے کی کوشش کی لیکن اب تک جواب موصول نہ ہو سکا ۔

جرگہ کا پلیٹ فارم ان محترم شخصیات کے مؤقف کے لیے حاضر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.