الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلی فیصلے پر ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے دستخط کر دیے ہیں۔
ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی بیگم ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث علیل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بابر بھروانہ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر ان کے نام سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب بابر بھروانہ نے خود سے منسوب جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
Comments are closed.