وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اراکین کو کہتا ہوں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے، واپس آ جائیں۔
جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اس صورتِ حال میں بلیک میل نہیں ہوں گے۔
’’جو ارکان وزیرِ اعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفیٰ دیں‘‘
فواد چوہدری نے کہا کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفیٰ دے دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپس میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں، ان کو کم ہونا چاہیے، اگر تلخیاں بڑھائیں گے تو یہ مزید بڑھیں گی۔
’’کوئی تصادم نہیں ہو گا‘‘
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان پر بات چیت ہونی چاہیے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کوئی تصادم نہیں ہو گا، ہم اپنا جلسہ کر رہے ہیں، اپوزیشن اپنا کر رہی ہے۔
Comments are closed.