بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توبہ اچکزئی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال

بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا، گوال، ماکوکچ، اغبرگ کی ندی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے آئے ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق اغبرگ میں سیلابی پانی باغات اور فصلوں میں داخل ہوگیا۔

توبہ اچکزئی میں ماکوکچ ڈیم سیلابی ریلوں سے بھر گیا ہے جس کے بعد ڈیم کا اسپل وے کھول دیا گیا۔

کنٹرول روم نے بتایا کہ اسپل وے کا پانی ماچکہ غربی ندی میں قلعہ عبداللّٰہ کے قریب سے گزر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیر کاکڑ نے کہا کہ ماچکہ میں ہیوی مشینری سے ندیوں کا رخ تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے ماچکہ میں پاکستان ائیرفورس نے ریلیف کیمپ قائم کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماچکہ اور دیگر متاثرہ علاقوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کی امدادی کیمپ میں آمد جاری ہے۔

کیمپ میں ایک ہزار متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکیج کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، متاثرین کو خیمے اور رہائشی سامان بھی دیا جا رہا ہے۔

ماچکہ غربی اور شرقی کے متاثرین کے لیے ایئر فورس کا میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے، میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.