ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

توانائی کے شعبے میں پالیسی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، نگراں وزیر خزانہ

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پالیسی اصلاحات متعارف کرانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بات اسلام آباد میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک سے ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف ترجیحی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ہم بمشکل اپنے اخراجات پورے کر رہے ہیں، ہمیں مارکیٹ سے 23 فیصد پر قرض لینا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کی انتظامیہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

نگراں وزیر خزانہ نے 2022 کے سیلاب کے دوران عالمی بینک کی فوری مدد کو بھی سراہا۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے وزیر خزانہ کو جاری پورٹ فولیو پر بریفنگ دی۔

کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی بینک غیر ملکی وسائل کی تقسیم کے حجم کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران تقریباً 2 ارب ڈالر کی تقسیم کا ہدف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.