وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ توانائی کی غیر مستحکم قیمتوں کے باعث قبل از وقت پلاننگ کی جائے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت توانائی، روزمرہ اشیا کی قیمتوں پر اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کی غیر مستحکم قیمتوں کے باعث قبل از وقت پلاننگ کی جائے، کورونا سے سپلائی میں رکاوٹ دیکھتے ہوئے وقت سے پہلے سودے کیے جائیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ پائیدار توانائی کے لیے قابل تجدید اور پائیدار توانائی کے لیے سستے ذرائع تلاش کیے جائیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی بنانے کے کارخانوں پر انحصار کم کیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیر توانائی حماد اظہر نے بجلی کے شعبے کی پیداواری صلاحیت اور طلب پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے وزیر توانائی کو توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Comments are closed.