وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹریٹجک ذخائر کے بارے میں کانسیپٹ پیپر تیار کیا جارہا ہے، ورکنگ گروپ کی تیار کردہ سفارشات کے مطابق فزیبلٹی اسٹڈی تیار کی جارہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 50 میگاواٹ تک کے ہائیڈرو پراجیکٹس کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سمری پیش کی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائیڈرو منصوبوں کے لیے موجودہ رائج فریم ورک پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کو ستمبر2021کے گردشی قرضوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
Comments are closed.