جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

تنہا رہنے والے افراد میں کینسر سے ہلاک ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بالغ افراد جو تنہا رہتے ہیں ان کے کینسر سے ہلاک ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔  

امریکن کینسر سوسائٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق امریکا کے وہ بالغ افراد جو تنہا رہتے ہیں انہیں ان افراد سے جو دیگر لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں کینسر سے موت کا 32 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ خطرات مردوں میں زیادہ ہوتے اور 38 فیصد تنہا رہنے والے بالغ مرد کینسر کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ خواتین میں یہ شرح کم ہے اور 30 فیصد تنہا رہنے والی خواتین اس بیماری سے مرجاتی ہیں۔ 

اس تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ہیون جونگ لی جو کہ امریکن کینسر سوسائٹی کے کینسر ڈسپریٹی ریسرچ کی پرنسپل سائنٹسٹ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خصوصاً درمیانی عمر کے بالغ افراد کے اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ 45  سے 64 برس کی عمر کے افراد میں یہ شرح 43 فیصد تک ہے۔

ان کے مطابق تنہائی کی وجہ سے ان میں یہ مرض لاحق ہونے اور اس سے مرجانے کے خطرات ان لوگوں سے کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں جو دیگر افراد ساتھ رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.