امریکی صدر جو بائیڈن نے تنقید کے بعد شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جو بائیڈن نے شاہ چارلس سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ خاتون اوّل جل بائیڈن تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
اس گفتگو کے دوران، شاہ چارلس نے امریکی صدر کو سرکاری دورے پر برطانیہ آنے کی دعوت دی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر کے مطابق، جو بائیڈن نے شاہ چارلس کی پیشکش قبول کرلی ہے اور جلد ہی وہ سرکاری دورے پر برطانیہ جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران جین پیئر سے جو بائیڈن کے تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے امریکی صدر اور بادشاہ کے درمیان منگل کو 25 سے 30 منٹ کی خوشگوار خوشگوار گفتگو ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان دوستانہ اور اچھے تعلقات ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن اور خاتون اوّل کی 2021ء میں ملکہ الزبتھ دوم سے ہونے والی ملاقات بھی بہت اچھی رہی اور امید ہے کہ امریکی صدر بہت جلد دوبارہ برطانیہ جائیں گے۔
Comments are closed.