اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ جھیل میں گرگیا، ہلاکتوں کا خدشہ

تنزانیہ کے بوکوبا ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں سوار 49 مسافروں میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، امدادی کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ایئر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ قریب ہی موجود وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔

حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا، امدادی اداروں نے جھیل سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کے لیے اڑان بھرنے والا نجی سیسنا طیارہ منزل کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دگنے فاصلے کا سفر طے کرتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی حکام کے مطابق پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو کا کام جاری ہے جس میں مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد اور رضاکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.