تنزانیہ میں ریسکیو آپریشنز کے لیے چوہوں کی تربیت کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تربیت یافتہ چوہے زلزلے، قدرتی آفت یا کسی کان میں حادثے سمیت دشوار گزار مقامات پر ریسکیو آپریشن میں مدد کرسکیں گے۔
ماہرین نے بتایا کہ تربیت پانے والے یہ عام نہیں بلکہ خاص افریقی نسل کے چوہے ہیں جو عام چوہوں سے زیادہ بڑے اور مختلف ہیں۔
ماہرین کے مطابق چوہوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیگ پہنایا جائے گا جس پر ٹریکر، ویڈیو کیمرا، مائیکرو فون اور اسپیکر نصب ہوگا تاکہ پھنسے ہوئے افراد سے رابطہ ہوسکے اور ان کے مقام کا اندازہ ہوپائے۔
Comments are closed.