جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تندوروں پر کام کرنے والے افغانوں کو تنگ کرنے پر کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال اعلان

کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ جمعہ 10 نومبر سے کوئٹہ میں تندور بند کردیں گے۔ 

کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ تندوروں پر کام کرنے والے افغان کارڈ ہولڈرز کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 300 تندور بند ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے تندور کی روٹی کی قیمت بھی کم کردی ہے۔ 

چیئرمین تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث تندور  بند کرنے پر مجبور ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.