ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

تنخواہیں روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیاگیا، وزارت خزانہ

تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق وزارت خزانے نے بیان جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کو ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، تنخواہیں اور پینشن بروقت ادا کی جائیں گی، دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد معلوم ہوا ہے کہ تلوار کی طرح سر پر…

واضح رہے کہ ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ وزارت خزانہ نے اکائونٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے، حتیٰ کہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

جمعہ کی رات سینئر سرکاری عہدیداروں نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اجراء کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.