بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تنازع کشمیر کا پر امن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کیلیے ضرور ی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا پُر امن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ضرور ی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے  جاپانی سفیر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جاپان کے عالمی اور علاقائی معاملات میں کردار کی قدر کرتا ہے اور جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی امداد کے لیے ادارہ جاتی میکنزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.