ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

تمیم اقبال نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

بنگلادیش کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ تیم اقبال نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی اوپنر نے آج وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے ٹیم بنگلادیش کےلیے 241 ایک روزہ میچز کھیلے، جس میں 8 ہزار 313 رنز اسکور کیے، جن میں 14 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.