پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم تمام چیزوں کا سامنا کر رہے ہیں، کیس ثابت ہو تو ہم جوابدہ ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق پی ٹی آئی کے آتے ہی کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہوا، انہوں نے پاکستان کو کرپشن میں تیزی سے بھگایا۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو گالیاں دینے کا تمغہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اور کچھ نہیں ملتا تو حریف جماعتوں کے سربراہان کا مذاق اُڑاتے ہیں۔
ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ کے قریب لوگ غربت کی سطح سے نیچے گئے، 22 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، ذمے دار وزیر کو تمغے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو چینی چوری، گندم چوری، کھاد چوری پر تمغہ دیا ہے، یوریا کھاد کا تھیلا 24 سو کے بجائے 10 ہزار روپے میں بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔
ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جتنے الزامات لگائے، ہم عدالتوں سے باعزت بری ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور دواؤں کی قیمتوں میں جو ڈاکے ڈالے گئے، ان کا جواب کون دے گا؟ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کون سا ادارہ ہے جس میں کرپشن نہیں ہوئی۔
Comments are closed.