پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
آج میلبرن میں ٹریننگ سیشن کے دوران گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔ ان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شان مسعود کو محمد نواز کے شاٹ پر گیند لگنے بعد انہیں ضروری معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق شان مسعود کے سر پر دائیں طرف گیند لگی تھی۔
Comments are closed.