بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ سے متعلق نئی ہدایات جاری

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ پروفیسر سلمان رضا نے صوبہ کے تمام نجی اسکولوں كو ايک گشتی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اِن اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ یا داخلے کے وقت تمام نجی تعلیمی ادارے بچوں کو کتابوں کاپیوں اسٹیشنری، یونیفارم و غیرہ کی فہرست فراہم کریں تاکہ والدین اپنی مرضی سے ان اشیاء کو خرید سکیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص مقام یا اسکول سے ان اشیاء کو خریدنے کے پابند نہیں کریں گے، نجی تعلیمی ادارے طلبہ سے صرف اور صرف منظور شدہ فیس وصول کرنے کے پابند ہیں، مختلف ڈے منانے کے لیے مختلف ناموں سے کوئی غیر قانونی فیس وصول نہیں کریں گے۔ 

غیر قانونی فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

انہوں نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مزید ہدایات جاری کیں ہے کہ وہ ڈائیریکٹریٹ سے منظور شدہ فیس اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں تاکہ والدین کو علم ہوسکے کہ انہیں کتنی ماہانہ فیس ادا کرنی ہے۔ 

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز طلبا و طالبات سے ايک وقت میں صرف ايک ماہ کی فیس یعنی ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کریں۔

انہوں نے والدین کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر انہیں اسکول فیس یا کتابوں، اسٹیشنری، یونیفارم وغیرہ کی فروخت کے حوالے سے شکایات ہیں تو وہ اپنی شکایات بمع شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ڈائریکٹریٹ پرائیوئٹ انسٹی ٹیوشنز کے شکایتی مرکز میں جمع کروائیں تاکہ ان کی شکایت کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شکایتی مرکز کا فون نمبر 7477-9921 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو والدین اپنے بچے بذریعہ وین اسکول بھیجتے ہیں وہ اچھی طرح وین ڈرائیور کی چھان بین کرلیں تاکہ کسی بھی بچے یا بچی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہ آئے جبکہ اسکول انتظامیہ ڈرائیور کا ریکارڈ یا لینا متعلقہ تھانہ سے تصدیق کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.