پاکستان کی تمام نمائندہ میڈیا تنظیموں نے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کردیا ہے۔
میڈیا تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی اجلاس نے PMDA کے ذریعے تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک مرکزی اتھارٹی کے تحت کنٹرول کرنے کی ریاستی کوشش کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔
مشترکہ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ میڈیا اتھارٹی کے خلاف 13 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مظاہرے کی مکمل حمایت کی ہے۔
جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دھرنے میں میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں کے ساتھ بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق تنظیمیں اور دیگر سول سوسائٹی ادارے بھی شرکت کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے آر آئی یو جے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دھرنا پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر ہوگا۔
ایکشن کمیٹی کے چیئرمین افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی اے کے خلاف جدوجہد قومی تحریک بن چکی ہے۔
Comments are closed.