بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام صوبے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر متفق

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  ہوا، جس میں تمام صوبے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر متفق نظر آئے۔

اجلاس کے بعد  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے ، یونیورسٹیاں بھی کھلی رہیں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ وزراء اپنے اپنے صوبوں میں یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کروائیں، یونیورسٹیوں میں ڈرائیورز اور دوسرے عملے کی بھی ویکسینیشن کا کہا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں عملے کی ویکیسینیشن 31اگست تک کروانے کا کہا ہے، ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے سلسلے میں اگلا اجلاس 25 اگست کو ہوگا، 25اگست کو ہم صحت کے حوالے سے ایشوز کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھیں۔

ملک بھر میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر سختیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام گیارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، کیمسٹری کا پرچہ صبح 9 بجے شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.