وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی بنی ہے لیکن اب تک جانچ پڑتال نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں 22 والیم ہم نے جمع کروائے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اسکروٹنی کمیٹی میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے۔
Comments are closed.