وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44190 تھا، اس سال حج کے لیے 72869 درخواستیں جمع ہوئیں ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔ اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔
وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ درخواست دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر شکر گزار ہیں۔
Comments are closed.