متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 19 جون 1992ء کے آپریشن کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو شکست دینے کا خواب دیکھنے والے خود شکست سے دو چار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 31 برس قبل پاکستان کی نمایاں سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ 92ء کے آپریشن کی بڑی بھاری قیمت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو ادا کرنی پڑی۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام تر جبر اور ظلم کے باوجود کارکنان نے اپنا نظریہ، سوچ اور فکر بر قرار رکھی۔
Comments are closed.