بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام افغان گروپوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نیا سیٹ اپ پاکستان مخالف کالعدم ٹی ٹی پی کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ کیسا ہو؟ یہ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کی آزمائش ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے امن کے بڑے مقصد کو حاصل کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.