بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تماشے کے دوران ریچھ رسی چھڑا کر بھاگ گیا

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ریچھ تماشے کے دوران مالک کے ہاتھوں سے بھاگ نکلا، ریچھ کے بپھرنے پر تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

 غصے سے بھرا ریچھ کھیتوں میں دوڑتا رہا، ریچھ بھاگنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

رحیم یارخان کے علاقے پتن منارہ کےقریب تماشہ کے دوران ریچھ اپنے مالک کے ہاتھوں سے رسی چھڑوا کر بھاگ نکلا، ریچھ کے بپھرنے اور بھاگنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی دوڑیں لگ گئیں، غصّے سے بھرا ریچھ کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹے تک آپریشن  کے بعد علاقہ مکینوں کی مدد سے ریچھ کو قابو کرلیا۔

دوسری جانب جانور پر تشدد اور تماشا کروانے پر ریچھ کے مالک کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.