پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

تلخ باتیں دونوں جانب سے ہو رہی ہیں، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تلخ باتیں دونوں جانب سے ہو رہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ والے بھی اور ہمارے بھی کچھ ساتھی تلخ بات کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ کیچڑ اچھالتے رہے، ہمیں اب اس سے نکلنا ہوگا۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر جماعت یہ امید لے کر چلتی ہے کہ وہ اپنا وزیراعظم بنائے گی، اگر کسی جماعت کو اکثریت نہ ملی تو اتحادی حکومت بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی جماعت کو سادہ اکثریت ملے اور وہ دوستوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائے۔ کسی کا رویہ سخت ہے تو اسے قائل کریں، یہی جمہوریت ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر 9 مئی کے الزامات ہے ان کو عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ قانون نہیں توڑتے ان کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.