صدر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کرسکیں تو جمہوریت بے معنی ہوجاتی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔ مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکا ملکیت درکار ہوتی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیرِ نو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔
Comments are closed.