گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیر تعلیم کی جانب سے کراچی میں اسکولز اور کالجز مزید دو روز بند کرنے کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔
ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ تعلیمی اداروں کی مزید بندش مناسب نہیں ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہ حیدر علی نے کہا کہ اندرون سندھ خراب موسم کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن کراچی کے معاملے پر محکمہ تعلیم کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کراچی کے اسکولز اور کالجز میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کی مہم شروع کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.