جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

تعلیمی اداروں میں یونین نہ بننے سے پڑھائی کا حرج ہوتا ہے: بہرہ مند تنگی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے رکن بہرہ مند تنگی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں یونین نہ بننے سے یونیورسٹیز میں پڑھائی کا حرج ہوتا ہے۔

چیئرمین عرفان الحق صدیقی کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کیپیٹل اسٹوڈنٹ یونین بل 2023ء پر بریفنگ دی گئی۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ جب یونیورسٹیز کو بند کرنے کا اعلان ہوتا ہے تو ہلچل مچ جاتی ہے، پشاور یونیورسٹی میں احتجاج سے 3 مہینے تک یونیورسٹی بند رہی۔

اس موقع پر وزارتِ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی ہے۔

چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر سائفر ٹائپ کی چیز نہیں تو ہمیں بھی رپورٹ دے دیں۔

قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ 2013ء میں وزارت نے مستقلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.