app for plane hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup the hookup game download free messege hookup sites knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک تھے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، فیصلے سے وہ علاقے مستثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔

این سی او سی کے مطابق فیصلے کا مقصد طلبہ کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کرنا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسینیشن جلد از جلد کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.