جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

تشدد کی شکار بچی کے جگر اور گردے کا انفیکشن ساتھ ساتھ چل رہا ہے، ڈاکٹر الفرید ظفر

اسلام آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کے معالج اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر پروفیسر الفرید ظفر نے مریضہ کی حالت بیان کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ بچی کا جگر اور گردے کا انفیکشن بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، رضوانہ کی طبعیت دیکھنےکے بعد آکسیجن اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سول جج کے گھر میں تشدد کی شکار ملازمہ بچی کے مقدمے میں وحشیانہ تشدد اور جسمانی اعضا توڑنے کی دفعہ 328 اے شامل کرلی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے انفیکشن کی وجہ سے جسم میں آکسیجن لیول کم ہوا ہو، رضوانہ کی طبیعت اب بہتر ہے، کل 8 دن بعد مریضہ نے کچھ کھایا تھا۔ آج طبعیت خراب ہونے پر اس کو فی الوقت کھانے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا مزید کہ کھانا سانس کی نالی میں جا سکتا ہے اس لیے منع کیا ہے، ڈرپس کے ذریعےخوراک کی کمی پوری کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد سے زخمی ہونے والی بچی کے مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کی شمولیت کا مطالبہ سامنے آگیا۔

ڈاکٹر الفرید ظفر نے یہ بھی کہا کہ ڈرپس لگنے کے بعد اب اس کا بلڈ پریشر لیول نارمل ہے، تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت آج صبح خراب ہوگئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آکسیجن لیول کم ہوگیا تھا، اسے فوری طور پر آکسیجن لگا دی گئی، اب طبعیت بہتر ہے، رضوانہ کے جسم میں انفیکشن بہت زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.