بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تشدد سے دور رہتے ہوئے انتخابی مہم جاری رکھیں گے، جاپانی وزیراعظم

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے سابق وزیراعظم شنز وایبے کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پرتشدد کارروائیوں سے دور رہنے کے عزم کے ساتھ کل سے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اس میں شامل لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے مزید کہا کہ شنزو ایبے کی ہلاکت کی خبر سن کر ان کے پاس دکھ اور افسوس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔ شنزو ایبے نے ملک کی عظیم قیادت کی۔ ان سے قیمتی مشورے اور تعاون ملا۔

فومیو کشیدا کا کہناتھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہمیں ہر قیمت پر دفاع کرنا چاہیے۔ انتخابات محفوظ طریقے سے کروائے جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شہری بھی جمہوریت کی حفاظت کے بارے میں سوچیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.