وزیر اعلیٰ سیکر یٹریٹ ترین گروپ کے مسائل کے حل کے لیے حرکت میں آگیا،ایوان وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گروپ کے ارکان کے حلقوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
ایوان وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین کے کاموں کو حل کرکے ایوان وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا جائے، ترین گروپ کےارکان کے زیر تکمیل کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے وزیر تعلیم مراد راس کی 24 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے،ڈاکٹر مراد راس ترین گروپ سے معاملات سلجھانے کے لیےمتحرک ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ترین گروپ کے 2 رہنما وزیر اعلیٰ آفس آئے جہاں انہوں نے پرنسپل سیکریٹری، دیگر حکام سے ملاقات کی۔
دونوں ارکان نے حلقوں کے مسائل حل کرنے سے متعلق بات چیت بھی کی۔
Comments are closed.