پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلہ مسترد کردیا۔
اپنے ایک بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں ہے۔
خرم لغاری نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مائنس بزدار کی بات کرنے والے اب بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
خرم لغاری نے مزید کہا کہ اپنی اسمبلی بچائیں، مائنس عثمان بزدار کی سوچ تبدیل کی جائے۔
اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران بزدار کو ہٹانے کے لیے تعاون مانگا۔
ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چودھری، طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی اور عمران شاہ بھی شریک ہوئے۔
ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ پنجاب تباہ ہوچکا ہے، عوام کے مفاد کے لیے سامنے آنا ہوگا، ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں، ہمارا ساتھ دیاجائے۔
Comments are closed.